| تو کیا تم نے اسے دیکھا جو ہماری آیتوں سے منکر ہوا اور کہتا ہے مجھے ضرو ر مال و اولاد ملیں گے | ۷۷ |
| کیا غیب کو جھانک آیا ہے یا رحمن کے پاس کوئی قرار رکھا ہے | ۷۸ |
| ہرگز نہیں اب ہم لکھ رکھیں گے جو وہ کہتا ہے اور اسے خوب لمبا عذاب دیں گے | ۷۹ |
| اور جو چیزیں کہہ رہا ہے ان کے ہمیں وارث ہوں گے اور ہمارے پاس اکیلا آئے گا | ۸۰ |
| اور اللہ کے سوا اور خدا بنالیے کہ وہ انہیں زور دیں | ۸۱ |
| ہرگز نہیں کوئی دم جاتا ہے کہ وہ ان کی بندگی سے منکر ہوں گے اور ان کے مخالفت ہوجائیں گے | ۸۲ |
| کیا تم نے نہ دیکھا کہ ہم نے کافروں پر شیطان بھیجے کہ وہ انہیں خوب اچھالتے ہیں | ۸۳ |
| تو تم ان پر جلدی نہ کرو، ہم تو ان کی گنتی پوری کرتے ہیں | ۸۴ |
| جس دن ہم پرہیزگاروں کو رحمن کی طرف لے جائیں گے مہمان بناکر | ۸۵ |
| اور مجرموں کو جہنم کی طرف ہانکیں گے پیاسے | ۸۶ |
| لوگ شفاعت کے مالک نہیں مگر وہی جنہوں نے رحمن کے پاس قرار رکھا ہے | ۸۷ |
| اور کافر بولے رحمن نے اولاد اختیار کی | ۸۸ |
| بیشک تم حد کی بھاری بات لائے | ۸۹ |
| قریب ہے کہ آسمان اس سے پھٹ پڑیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ گر جائیں ڈھ کر (مسمار ہوکر) | ۹۰ |
| اس پر کہ انہوں نے رحمن کے لیے اولاد بتائی | ۹۱ |
| اور رحمن کے لائق نہیں کہ اولاد اختیار کرے | ۹۲ |
| آسمانوں اور زمین میں جتنے ہیں سب اس کے حضور بندے ہو کر حاضر ہوں گے | ۹۳ |
| بیشک وہ ان کا شمار جانتا ہے اور ان کو ایک ایک کرکے گن رکھا ہے | ۹۴ |
| اور ان میں ہر ایک روز قیامت اس کے حضور اکیلا حاضر ہوگا | ۹۵ |