کہا یہ قوم کی عورتیں میری بیٹیاں ہیں اگر تمہیں کرنا ہے | ۷۱ |
اے محبوب تمہاری جان کی قسم بیشک وہ اپنے نشہ میں بھٹک رہے ہیں | ۷۲ |
تو دن نکلتے انہیں چنگھاڑ نے آلیا | ۷۳ |
تو ہم نے اس بستی کا اوپر کا حصہ اس نے نیچے کا حصہ کردیا اور ان پر کنکر کے پتھر برسائے | ۷۴ |
بیشک اس میں نشانیاں ہیں فراست والوں کے لیے | ۷۵ |
اور بیشک وہ بستی اس راہ پر ہے جو اب تک چلتی ہے | ۷۶ |
بیشک اس میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کو | ۷۷ |
اور بیشک جھاڑی والے ضرور ظالم تھے، ف۸۲) | ۷۸ |
تو ہم نے ان سے بدلہ لیا اور بیشک دونوں بستیاں کھلے راستہ پر پڑتی ہیں | ۷۹ |
اور بیشک حجر والو ں نے رسولوں کو جھٹلایا | ۸۰ |
اور ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دیں تو وہ ان سے منہ پھیرے رہے | ۸۱ |
اور وہ پہاڑوں میں گھر تراشتے تھے بے خوف | ۸۲ |
تو انہیں صبح ہوتے چنگھاڑ نے آلیا | ۸۳ |
تو ان کی کمائی کچھ ان کے کام نہ آئی | ۸۴ |
اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے عبث نہ بنایا، اور بیشک قیامت آنے والی ہے تو تم اچھی طرح درگزر کرو، ف۹۳) | ۸۵ |
بیشک تمہارا رب ہی بہت پیدا کرنے والا جاننے والا ہے | ۸۶ |
اور بیشک ہم نے تم کو سات آیتیں دیں جو دہرائی جاتی ہیں اور عظمت والا قرآن | ۸۷ |
اپنی آنکھ اٹھاکر اس چیز کو نہ دیکھو جو ہم نے ان کے جوڑوں کو برتنے کو دی اور ان کا کچھ غم نہ کھاؤ اور مسلمانوں کو اپنی رحمت کے پروں میں لے لو | ۸۸ |
اور فرماؤ کہ میں ہی ہوں صاف ڈر سنانے والا (اس عذاب سے) | ۸۹ |
جیسا ہم نے بانٹنے والوں پر اتارا | ۹۰ |