Surah Al Hijr 015_001_015

یہ آیتیں ہیں کتاب اور روشن قرآن کی-۱
بہت آرزوئیں کریں گے کافر کاش مسلمان ہوتے۲
انہیں چھوڑو کہ کھائیں اور برتیں اور امید انہیں کھیل میں ڈالے تو اب جانا چاہتے ہیں۳
اور جو بستی ہم نے ہلاک کی اس کا ایک جانا ہوا نوشتہ تھا۴
کو ئی گروہ اپنے وعدہ سے آگے نہ بڑھے نہ پیچھے ہٹے۵
اور بولے کہ اے وہ جن پر قرآن اترا بیشک مجنون ہو۶
ہمارے پاس فرشتے کیوں نہیں لاتے اگر تم سچے ہو۷
ہم فرشتے بیکار نہیں اتارتے اور وہ اتریں تو انہیں مہلت نہ ملے۸
بیشک ہم نے اتارا ہے یہ قرآن اور بیشک ہم خود اس کے نگہبان ہیں۹
اور بیشک ہم نے تم سے پہلے اگلی امتوں میں رسول بھیجے۱۰
اور ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا مگر اس سے ہنسی کرتے ہیں۱۱
ایسے ہی ہم اس ہنسی کو ان مجرموں کے دلوں میں راہ دیتے ہیں۱۲
وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور اگلوں کی راہ پڑچکی ہے۱۳
اور اگر ہم ان کے لیے آسمان میں کوئی دروازہ کھول دیں کہ دن کو اس میں چڑھتے۱۴
جب بھی یہی کہتے کہ ہماری نگاہ باندھ دی گئی ہے بلکہ ہم پر جادو ہوا ہے۱۵