Surah Al Araf 007_105_120

مجھے سزاوار ہے کہ اللہ پر نہ کہوں مگر سچی بات میں تم سب کے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لےکر آیا ہوں تو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ چھوڑ دے۱۰۵
بولا اگر تم کوئی نشانی لے کر آئے ہو تو لاؤ اگر سچے ہو۱۰۶
تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا وہ فورا ً ایک ظاہر اژدہا ہوگیا۱۰۷
اور اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال کر نکا لا تو وہ دیکھنے والوں کے سامنے جگمگانے لگا۱۰۸
قوم فرعون کے سردار بولے یہ تو ایک علم والا جادوگر ہے۱۰۹
تمہیں تمہارے ملک سے نکا لا چاہتا ہے تو تمہارا کیا مشورہ ہے۱۱۰
بولے انہیں اور ان کے بھائی کو ٹھہرا اور شہروں میں لوگ جمع کرنے والے بھیج دے۱۱۱
کہ ہر علم والے جادوگر کو تیرے پاس لے آئیں۱۱۲
اور جادوگر فرعون کے پاس آئے بولے کچھ ہمیں انعام ملے گا اگر ہم غالب آئیں۱۱۳
بولا ہاں اور اس وقت تم مقرب ہوجا ؤ گے۱۱۴
بولے اے موسیٰ یا تو آپ ڈالیں یا ہم ڈالنے والے ہوں۱۱۵
کہا تمہیں ڈالو جب انہوں نے ڈالا لوگوں کی آنکھوں پر جادو کردیا اور انہیں ڈرایا اور بڑا جادو لائے۱۱۶
اور ہم نے موسیٰ کو وحی فرمائی کہ اپنا عصا ڈال تو ناگاہ ان کی بناوٹوں کو نگلنے لگا۱۱۷
تو حق ثابت ہوا اور ان کا کام باطل ہوا۱۱۸
تو یہاں وہ مغلوب پڑے اور ذلیل ہوکر پلٹے۱۱۹
اور جادوگر سجدے میں گرادیے گئے۱۲۰