Surah Al Fatiha 001_001_007

اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۱
سب خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کا۲
بہت مہربان رحمت والا۳
روز جزا کا مالک۴
ہم تجھی کو پوجیں اور تجھی سے مدد چاہیں۵
ہم کو سیدھا راستہ چلا۶
راستہ ان کا جن پر تو نے احسان کیا، نہ ان کا جن پر غضب ہوا اور نہ بہکے ہوؤں کا۷